برطانیہ کے مختلف ریلوے سٹیشنوں پر سائبر حملے


لندن(صباح نیوز) برطانیہ کے مختلف ریلوے سٹیشنوں پر سائبر حملے دیکھنے میں آئے۔

غیر ملکی  خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے مختلف ریلوے سٹیشنوں پر سائبر حملے کئے گئے، سائبر حملوں میں ریلوے اسٹیشنوں کے وائی فائی ہیک کرکے یورپ پر دہشتگرد حملے کا پیغام چلایا گیا ۔

رپورٹس کے مطابق متاثرہ  سٹیشنوں میں لندن، ہیوسٹن، مانچسٹر، پکاڈلی اور برمنگھم اور گلاسگو سینٹرل بھی شامل ہیں۔سٹیشنوں پر وائی فائی سے مسافر لاگ ان ہوئے تو سکرین پر یورپ میں دہشتگرد حملے کی اطلاع ملی جس کے بعد متاثرہ  سٹیشنوں پر وائی فائی بند کردیا گیا۔