کرک،سرچ اینڈسٹرائیک آپریشن ،اشتہاریوں سمیت 39افراد گرفتار


کرک(صباح نیوز)کرک میں پولیس نے   سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کرکے اشتہاریوں سمیت 39 افراد کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان قتل اقدام قتل بھتہ خوری اور اغوا سمیت دیگر سنگین جرائم میں مطلوب تھے، پولیس نے ملزمان سے گیارہ کلاشنکوف، پانچ بندوقیں اور تئیس پستول برآمد کرلئے ۔

آپریشن میں گیارہ منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی گئی، آپریشن کے دوران پولیس کو بکتر بند گاڑیوں، لیڈی پولیس اور کوئیک رسپانس فورس کی معاونت حاصل تھی۔