اسلام آباد(صباح نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری سے پاکستان میں ترکیہ کے سبکدوش ہونے والے سفیر مہمت پیکاسی نے یہاں ایوان صدر میں ملاقات کی۔ یہ بات بدھ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان میں بتائی گئی۔ملاقات میں پاک ترکیہ تعلقات سمیت دیگر معاملات پر گفتگو ہوئی ،صدر مملکت نے ترکیہ کے سفیر کی دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرنے میں کردار کو سراہا اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
Load/Hide Comments