حویلی کہوٹہ سے راولپنڈی آنے والی بس کھائی میں جاگری، 20افراد جاں بحق،متعدد زخمی


حویلی کہوٹہ (صباح نیوز)حویلی کہوٹہ سے راولپنڈی آنے والی مسافر بس حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں  20 افراد جاں بحق اور متعددزخمی ہوگئے۔

پولیس  کے مطابق حویلی کہوٹہ سے راولپنڈی آنے والی  مسافر بس کو حادثہ پانہ پل کے قریب پیش آیا تاہم حادثے کی وجوہات ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔ پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت میتوں اور زخمی کو بس سے نکالا۔

ایس ایچ او تھان کہوٹہ محمد ذکا نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بس حادثہ آزاد پتن روڈ اولہاڑ پل کے  قریب پیش آیاہے، حادثہ جہاں پر پیش آیا ہے یہ کہوٹہ کی حدود ہے،کہوٹہ میں حادثے کی جگہ پولیس، ریسکیو ٹیمیں پہنچ گئیں ۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بس حادثے میں جاں بحق افراد کی میتیں نکال لی گئیں ، جاں بحق افرادکی میتیں کہوٹہ ہسپتا ل منتقل کر دی گئیں ، جاں بحق افراد کی شناخت کا عمل مکمل کر لیا گیا۔

ریسکیوحکام نے کہ مسافر کوسٹر آزاد کشمیر سے راولپنڈی آرہی تھی، کوسٹر میں 25 کے قریب مسافر سوار تھے، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔