اسلام آباد (صباح نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا یومِ آزادی پر عوام کے لئے بڑا تحفہ۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں زبردست کمی کردی گئی ۔ پٹرول کی قیمت 8.47 روپے اور ڈیزل کی قیمت 6.7 روپے فی لیٹر کم کر دی گئی۔
پٹرول کی فی لیٹر قیمت 269.43 روپے سے کم ہو کر 260.96 روپے ہوگئی۔ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 272.77 روپے سے کم ہو کر 266.07 روپے فی لیٹر ہوگئی۔اعلامیہ جاری کردیا گیا