الخدمت فاؤنڈیشن آزاد کشمیر نے اسٹیٹ آف آرٹ ڈائیگناسٹک سنٹر قائم کرکے کشمیریوں کے دل جیت لے ہیں،ڈاکٹر محمد مشتاق خان

میرپور( صباح نیوز)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے گلگت بلتستان کے ا میر ڈاکٹر محمد مشتا ق خان نے کہا ہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن آزاد کشمیرنے اسٹیٹ آف آرٹ ڈائیگناسٹک سنٹر قائم کرکے کشمیریوں کے دل جیت لے ہیں،الخدمت فاؤنڈیشن اس وقت پوری دنیا میں مظلومو ں کی امید بن چکی ہے ،پاکستان میں سیلاب کے موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن کی خدمات کے اعتراف میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل  نے تحسین کی اور چین نے متاثرین کی بحالی کاکام الخدمت سے مل کر کیا جو اس بات کاثبوت ہے کہ الخدمت پر اعتماد کیاجاسکتاہے،کرونا وائر س میں ہزاروں رضاکاروںنے اپنی جانوں کو ہتھیلی پر رکھ کر عوام کی خدمت کی ،الخدمت فاؤنڈیشن آزاد جموں دکشمیرکے حقیقی ضرورت مندوں کی ضرورت دیکھ کر منصوبے بنائے ڈونرز اعتماد کریں گے ،

ان خیالات کااظہارانھوں نے ،الخدمت فاؤنڈیشن کے ڈائیگناسٹک سنٹر  کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان ڈاکٹر عبدالحفیظ، چیئرمین اغوش یو ،کے ڈاکٹر عدیل ریاض ، سابق صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان میاں عبدالشکور، صدر الخدمت فاؤنڈیشن آزاد کشمیرکرنل ظفررشید عباسی، ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر فاروق نور اورسیکرٹری جنرل الخدمت فائونڈیشن آزاد کشمیر آفتاب عالم ایڈووکیٹ سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے الخدمت فائونڈیشن پاکستان کے صدر ڈاکٹر عبدالحفیظ نے کہاکہ الخدمت فائونڈیشن مجموعی طورپر56ہسپتال چلارہی ہے جس پر سالانہ 10ارب روپے کابجٹ صرف کرتی ہے ،غربیوں کا مفت اعلان کیاجاتاہے،الخدمت فائونڈیشن مجموعی طورپر 30ہزار یتیم بچوں کی کفالت کرتی ہے جس پرسالانہ 28ارب روپے صرف ہوتے ہیں،الخدمت فائونڈیشن پونچھ ڈویثرن میں بھی ایک ڈائیگناسٹک سنٹر قائم کرے گی، ، الخدمت فائونڈیشن آزا دکشمیر کے صدر کرنل ظفر رشید عباسی نے کہاکہ آزا دکشمیر میں 28سو یتیم بچوں کی الخدمت فائونڈیشن کفالت کا اہتمام کرتی ہے ،الخدمت فائونڈیشن آزاد کشمیر کے حقیقی ضرورتوںکو پورا کرنے کے لیے منصوبے بنائے گی،الخدمت فائونڈیشن ستا اور معیاری ڈائینگناسٹک سنٹر مظفرآباد میرپور میں قائم کیے ہیں،الخدمت فائونڈیشن سات ایریاز میں کام کررہی ہے ،اغوش یو،کے چیئرمین ڈاکٹر عدیل ریاض نے کہاکہ اغوش یو،کے غریبوںاور مستحقین کا خصوصی خیال رکھتی ہے اغوش یو کے کا اعلان ہے کہ میرپور میں جتنے بھی یتیم بچے ہیں کا ڈیٹا جمع کیاجائے اغوش ان کی تعلیم کا بندوبست کرے گی،اس موقع پر ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر فاروق نور نے کہاکہ معیاری اور قابل اعتماد ڈائیگناسٹک سنٹر کی کمی تھی جو الخدمت نے پوری کی ہم تحسین کریتے ہیں۔