آزاد جمو ں وکشمیر یونیورسٹی مظفرآبادکا20واں کانووکیشن کل ہوگا


مظفر آباد(صباح نیوز) آزاد جمو ں وکشمیر یونیورسٹی مظفرآبادکا20واں کانووکیشن کل کنگ عبد اللہ کیمپس چھتر کلاس کے مرکزی آڈیٹوریم میں ہوگاجس کی صدارت چانسلرصدرریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کریں گے۔

جامعہ کشمیر کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری ہونے والی ایک پریس ریلیز کے مطابق بیسویں کانووکیشن کے دوران 9715طلباء و طالبات کو ڈگریاں جبکہ 49پوزیشن ہولڈر طلبہ کو گولڈ میڈل عطاء کیے جائیں گے۔جامعہ کشمیر کے ترجمان کے مطابق اس کانووکیشن میں 1500آن کیمپس طلبہ جبکہ 8220جامعہ کشمیر سے الحاق شدہ کالجزپرائیویٹ طلبہ کو بھی ڈگریاں دی جائیں گی۔20

آزاد جمو ں وکشمیر یونیورسٹی مظفرآبادکا20واں کانووکیشن کل ہوگاویں کانووکیشن میں 36ڈاکٹریٹ جبکہ 96ایم ایسایم فل سکالرز کو بھی اسناد سے نوازا جائے گا۔کانووکیشن کی فل ڈریس ریہرسل گزشتہ روز کنگ عبداللہ کیمپس میں ہوئی جس میں فیکلٹی ممبران اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی کی زیرنگرانی بیسویں کانووکیشن کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔