راولپنڈی (صباح نیوز)راولپنڈی کی عدالت نے شیر افضل مروت کے وارنٹ گرفتاری معطل کردئیے۔سول جج ڈاکٹر ممتاز ہنجرا نے شیر افضل مروت کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی درخواست منظور کرلی۔ شیرافضل مروت عدالت میں پیش ہوئے۔
شیرافضل مروت کا کہنا تھا کہ مصروفیت اور چالان پیش نہ ہونے کے باعث عدالت میں حاضر نہیں ہوسکا۔آئندہ تاریخ پر بھی عدالت میں پیش ہوں گا۔ عدالت نے کہا کہ فوجداری کیس ہے پیش ہونا ضروری ہے۔شیرافضل مروت کی غیرحاضری پر عدالت نے 13 جولائی کو وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔ عدالت نے آج کی سماعت میں شیرافضل مروت کو 30 جولائی کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا اور عدم پیشی پروارنٹ گرفتاری بحال ہونے کا حکم دیا تھا۔ شیرافضل مروت پر بغیر منظوری تعمیرات کا کیس درج ہے