کراچی(صباح نیوز)جسٹس (ر)مقبول باقر نے بھی سپریم کورٹ کا ایڈہاک جج بننے سے معذرت کرلی۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں جسٹس مقبول باقر نے کہا کہ کچھ ذاتی معاملات اور مصروفیات کی وجہ سے معذرت کررہا ہوں تاہم چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا یہ اقدام آئین و قانون کے مطابق ہے ،ایڈہاک ججز کی تقرری آئین و قانون کے مطابق ہے،
اس میں کوئی آئینی رکاوٹ نہیں۔جسٹس(ر)مقبول باقر نے کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے نیک نیتی کے ساتھ یہ قدم اٹھایا۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ مقدمات کا بوجھ کم کرنے کیلئے ایڈ ہاک ججز کی تعیناتی چاہتے ہیں۔