اسلام آباد (صباح نیوز) ملک میں بجلی کا شارٹ فال 5319میگاواٹ تک پہنچ گیا ۔
پاورڈویژن کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب 25 ہزار میگاواٹ ہے جبکہ بجلی کی پیداوار 19ہزار 681میگاواٹ ہے اور اس طرح سے بجلی کا شارٹ فال 5ہزار319میگاواٹ تک پہنچ گیا۔ملک میں پن بجلی ذرائع سے 5ہزار600میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے ، سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 890میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔ اسی طرح نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 8ہزار 980میگاواٹ اور ونڈ پاور پلانٹس سے 780میگاواٹ پیدا ہورہی ہے۔
سولر پاور پلانٹس سے198، بگاس سے 133اورنیوکلیئر پاور پلانٹس سے 3ہزار 1سو میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔ذرائع کے مطابق ملک بھر میں 6گھنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔