سونا 1600روپے فی تولہ سستا ہو گیا ، 2لاکھ 38ہزار روپے کا ہوگیا


کراچی(صباح نیوز) ملک میں سونے کی قیمت میں 1600روپے فی تولہ کمی ریکارڈ کی گئی۔

آل جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کمی کے بعد 24قیراط تولہ سونے کی قیمت 238000روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں1257 روپے کی کمی ہوئی،فی تولہ قیمت 204047 روپے ہو گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔گزشتہ3 دنوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3900 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔