کراچی (صباح نیوز)سٹیٹ بینک کی سابق گورنر اور سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر نے کہا ہے کہ کسی کویقین نہ تھاکہ میں معیشت سنبھالنے میں کامیاب ہوجاؤں گی۔
کراچی میں اوورسیز چیمبر میں ویمن امپاورمنٹ ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق گورنر اسٹیٹ بینک شمشاد اختر نے کہا کہ ایسا نہیں کہ عالمی سطح کے اداروں میں خواتین کے خلاف تعصب نہیں ۔انہوں نے کہا کہ بینکنگ سیکٹر کے لوگ طاقتور اور پیسے والے ہیں، میں نے اپنے دور میں بہت سخت فیصلے لئے ، وزارت خزانہ والے سمجھتے تھے مجھے کچھ نہیں پتہ ، کسی کویقین نہ تھاکہ میں معیشت سنبھالنے میں کامیاب ہوجاؤں گی۔سابق گورنر سٹیٹ بینک نے کہا کہ مجھے پریذینٹیشنز دی جارہی تھیں، میں نے کہا میں معیشت دان ہوں یہ رہنے دیں، سول سرونٹس جذبہ نہیں بڑھاتے آپ کو خود ہی کام کرنا ہوتا ہے۔