اسلام آباد (صباح نیوز)وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے سی ای او تاون پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی محمد شہباز خان اور سی ای او وطین عدیل راشد کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں ڈیجیٹلائزیشن اور ٹیلی کام سیکٹر میں سرمایہ کاری کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔شزہ فاطمہ نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان کے ویژن کے تحت ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے کوشاں ہیں، پاکستان کے آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں سرمایہ کاری کے بہت زیادہ مواقع ہیں۔
شزہ فاطمہ کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت پرائیویٹ سیکٹر کو مکمل سپورٹ فراہم کرے گی، نوجوان ہمارے ملک کا سرمایہ ہیں۔ سی ای او تاون محمد شہباز نے کہاکہ فائبر انفراسٹرکچر میں مزید سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں۔