ٹانک، برساتی نالے میں پک اپ بہہ گئی ،2افراد جاں بحق


ٹانک(صباح نیوز) ملازئی کے علاقہ میں برساتی نالے میں پک اپ ڈاٹسن بہہ گئی ، برساتی پانی کی زد میں میں آنے سے2افراد جاں بحق ہوگئے۔

بدقسمت پک اپ گاڑی ایف آر ٹانک ملاخیل سے ٹانک آرہی تھی کہ درہ بین خوڑ میں سیلابی ریلے کی نذر ہوگئی، پک اپ ڈاٹسن میں تقریبا 15سواریاں موجود تھیں جس میں عورتیں اور بچے بھی شامل تھے۔

علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لوگوں کو بچا لیا جبکہ پولیس کی بھاری نفری لوگوں کی مدد کیلئے پہنچ گئی۔

پولیس کاکہنا ہے کہ سیلابی ریلے میں جاں بحق ہونے والوں میں سکول ٹیچر سید عالم اور ایک بچہ شامل ہے جبکہ ایک بچہ تاحال لاپتہ ہے جس کی تلاش جاری ہے۔