پاکستان ریلویز کا عید کے 3 روز ریلوے کرایوں میں 25 فیصد رعایت کا اعلان

لاہور (صباح نیوز)پاکستان ریلویز نے عید الفطر کے 3 دن کرایوں میں پچیس فیصد رعایت کا اعلان کیا ہے، اس رعایت کا اطلاق تمام مسافر ٹرینوں پر ہوگا۔ریلوے ہیڈکوارٹرز کی جانب سے جاری ایک اعلامیہ کے مطابق کرایوں میں رعایت تمام مسافر ٹرینوں کی تمام کلاسز کے لیے ہو گی تاہم اس اعلان کردہ رعایت کا اطلاق عید اسپیشل ٹرینوں پر نہیں ہو گا۔

پاکستان ریلویز کے چیف مارکیٹنگ مینیجر  کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق یہ رعایت موجودہ بکنگ یا ٹکٹ پر ہوگی، اسی طرح پہلیسیرعایت پر حاصل کیے گئے ٹکٹ ہولڈرز بھی اس رعایت سے مستفید نہیں ہوسکیں گے۔