سراج الحق کی اپیل پر کل غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف کراچی تا کشمور احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے ۔جماعت اسلامی سندھ

کراچی (صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی اپیل پر اتوار 10 مارچ کو کراچی تا کشمور غزہ میں صہیونی فوج کی درندگی اور فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے احتجاجی مظاہرے اور ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

جماعت اسلامی سندھ  کے  اعلامیہ کے مطابق اس سلسلے میں اتوار کو کراچی، حیدرآباد،ٹھٹھہ، کشمور، شکارپور ٹنڈوآدم میرپور خاص سمیت سندھ بھر میں احتجاجی مظاہرے اور غزہ ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ جن سے جماعت اسلامی کے مرکزی،صوبائی اور ضلع ذمہ داران خطاب کریں گے۔