اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کردی

اسلام آباد(صباح نیوز)آئل اینڈ گیس ریگو لیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی قیمت میں 1.21 ڈالر  فی ایم ایم بی ٹی یو  تک کمی کردی۔اوگرا کے مطابق جنوری کیلیے ایل این جی کی قیمت جاری کی گئی ہے،

سوئی ناردرن سسٹم  پر جنوری میں ایل این جی 1.13 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سستی کی گئی ہے جب کہ سوئی سدرن سسٹم  پر جنوری  میں ایل این جی 1.21 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سستی ہوئی ہے۔اوگرا کا کہنا ہے کہ  ایل این جی کی قیمت میں کمی دسمبرکی قیمتوں کے مقابلے میں کم ہوئی ہیں۔۔