اسلام آباد(صباح نیوز)آن لائن ادائیگیوں کے نظام کو چلانے والی کمپنی پے پال اور پاکستان کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق معاہدے کے تحت ملک میں ترسیلات زر کو ممکن بنانے کے لیے تیسرے فریق کے ذریعے پے پال سے چینلائز کیا جائے گا۔پے پال دنیا بھر میں آن لائن ادائیگیوں کا نظام چلاتی ہے جس سے رقم آن لائن طریقے سے منتقل کی جاتی ہے اور یہ دنیا بھر کی 190 مارکیٹس میں آپریٹ کرتی ہے۔
Load/Hide Comments