ٹریڈ ایسوسی ایشنز کے مرکزی عہدیداران اور ان کے ایگزیکٹیو کمیٹی کے اراکین کو انتخاب کے بعد دو سال کی معیاد مکمل کرنے کی اجازت مل گئی

اسلام آباد (صباح نیوز)  وفاقی وزارت تجارت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلہ پر عمل درآمد کیلئے ملک بھر میں ٹریڈ ایسوسی ایشنز  کے مرکزی عہدیداران اور ان کے ایگزیکٹیو کمیٹی کے اراکین کو انتخاب کے بعد دو سال کی معیاد مکمل کرنے کی اجازت دیدی ہے وزارت تجارت نے سعد حسن بنا م دائریکٹر جنرل ٹریڈ آرگنایزیشنز کے کی پٹیشن پر سنائے گئے فیصلہ کے بعد اس فیصلہ پر عمل درآمد کیلئے آفس میمورنڈم جاری کر دیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ  ملک بھر کی ٹریڈ آرگنائزیشنز اور ٹریڈ ایسوسی ایشنز اس فیصلہ کے تحت اپنے انتخاب کی تاریخ سے لیکر آئندہ دو سال کیلئے اپنے عہدوں پر فرائض سرانجام دے سکیں گے  ایسے عیدیداران جو دوسری بار ایگزیکٹیو کمیٹی میں خدمات سرانجام دینے کیلئے منتخب ہوئے ہیں انہیں ایک بار کی رعایت دیدی گئی ہے کہ وہ وہ اپنی دو سالی معیاد مکمل کریں یا دیگر عہدایادارن کے ہمراہ30ستمبر2024کو رتائر ہو جائیں