کراچی (صباح نیوز)ڈالر مزید سستا ہو گیا ،سٹاک مارکیٹ میں اضافے کا رجحان رہا ۔
کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت مزید 32 پیسے کم ہو کر 281.40 روپے پر آ گیا۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان برقرار رہا ، پاکستان سٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 103 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 64 ہزار 749 کی سطح پر پہنچ گیا۔