لاہور(صباح نیوز) لاہور میں خشک سردی کی وجہ سے نمونیا تیزی سے پھیلنے لگا جبکہ اس کی ویکسین دستیاب نہیں۔
میڈیکل سٹورز مالکان کے مطابق لوگ نمونیا ویکسین لینے آ رہے ہیں لیکن مینوفیکچررز کی جانب سے ویکسین کی سپلائی روکی جانے کی وجہ سے ویکسین دستیاب نہیں۔اس حوالے سے صدر فارماسِسٹ لیگل فورم نور مہر نے کہا کہ نمونیا کا سیزن ہے اور فارما والے اس سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔انہوں نے بتایا ہے کہ میڈیکل سٹورز نمونیا ویکسین بلیک میں بیچ رہے ہیں اور ڈریپ نمونیا ویکسین کی قیمت نہیں بڑھا رہا تو اس لیے مینوفیکچررز نے ویکسین کی سپلائی بھی روک دی ہے۔