کراچی(صباح نیوز)انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی کے باعث اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی کرنسی کی قیمت میں بڑی کمی واقع ہوگئی۔کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید 6 روپے سستا ہوکر 294 روپے کی سطح پر آ گیا
جبکہ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 79 پیسے کی کمی واقع ہوئی۔قیمت میں کمی کے باعث انٹر بینک میں ڈالر 287 روپے 18 پیسے ہوگیا، گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 287 روپے 97 پیسے کی سطح پر بند ہوا تھاأأ