اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر مملکت برائے پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ قطر دنیا کا مرکز توانائی ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے قطر کے سفیر شیخ سعود بن عبدالرحمان ال تھانی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے ان سے ملاقات کی۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ اس موقع پر مصدق ملک نے کہاکہ قطر دنیا کا مرکز توانائی ہے ۔ ایل این جی سیکٹر میں قطر کو مزید سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔ ملاقات میں قطری سفیر نے کہا کہ قطر اپنے برادر ملک کی بھرپور مدد کے لیے پر عزم ہے۔ گوادر بندرگاہ علاقائی رابطے اور توانائی کی تجارت میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔۔