حکومت نے ایل این جی ارزاں نرخوں پر درآمد کی ہے، وزیرتوانائی


اسلا م آباد(صباح نیوز)وزیرتوانائی محمد حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ایل این جی ارزاں نرخوں پر درآمد کی ہے جبکہ ماضی میں یہ مہنگے داموں خریدی جارہی تھی۔

انہوں نے مسلم لیگ(ن)کے رہنماوں کی جانب سے منعقد کی گئی ایک پریس کانفرنس کے ردعمل میں ایک ویڈیو بیان میں کہاکہ حکومت نے کم قیمت پر ایل این جی درآمد کرنے کیلئے قطر کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ 2013 میں بجلی گھروں کا کرایہ 180 ارب روپے تھا جو مسلم لیگ (ن)کے گزشتہ دور حکومت کی جانب سے کئے گئے مہنگے معاہدوں کی وجہ سے اب سالانہ آٹھ سو ارب روپے تک بڑھ گیا ہے۔