پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی


کراچی (صباح نیوز)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو زبردست تیزی کا رجحان رہا ،کے ایس ای100انڈیکس 400پوائنٹس بڑھ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 44ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں60ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 76کھرب روپے کے قریب جا پہنچا ،کاروباری تیزی کے سبب 72.30فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں۔

اسٹاک ماہرین کے مطابق اسلام آباد میں او آئی سی کے غیر معمولی اجلاس کو پاکستان کی سفاریتی کامیابی قرار دیئے جانے اور آئی ایم ایف کیساتھ جاری مذاکرات کے مثبت نتائج آنے کی توقعات ہر سرمایہ کاروں نے انویسٹمنٹ میں دلچسپی لی جس کی وجہ سپاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ،سرمایہ کاروں اور بروکریج ہاسز کی ٹیلی کام ،بینکنگ ،سیمنٹ سمیت دیگر منافع بخش شعبوں میں سرمایہ کاری اور حصص کی خریداری بڑھنے سے انڈیکس 44400پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا تھا تاہم کاروبار کے اختتا م پر انڈیکس اس سطح پر برقرار تو نہ رہ سکا مگر نئی بلند سطح پر ضرور بند ہوا ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کے ایس ای100انڈیکس میں 439.27پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 43900.68پوائنٹس سے بڑھ کر44339.95پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 189.19پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 17298.14پوائنٹس سے بڑھ کر17487.33پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 30028.55پوائنٹس سے بڑھ کر30272.07پوائنٹس پر بند ہوا ۔کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 60ارب97کروڑ13لاکھ91ہزار54روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 75کھرب19ارب36کروڑ42لاکھ29ہزار689روپے سے بڑھ کر75کھرب80ارب33کروڑ56لاکھ20ہزار743روپے ہو گیا ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو 9ارب روپے مالیت کے 23کروڑ84لاکھ53ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ گذشتہ جمعہ کو 8ارب روپے مالیت کے 25کروڑ22لاکھ4ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو مجموعی طور پر 343کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے248کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،76میں کمی اور19کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔

کاروبار کے لحاظ سے ٹی آر جی پاک لمیٹڈ2کروڑ56لاکھ ،ورلڈ کال ٹیلی کام 1کروڑ74لاکھ ،بائیکو پیٹرولیم 1کروڑ39لاکھ ،ٹیلی کارڈ لمیٹڈ 1کروڑ26لاکھ اور سلک بینک لمیٹڈ1کروڑ حصص کے سودوں سر فہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھا کے اعتبار سے صنوفی ایونٹس کے بھا میں 39.65روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر568.35روپے ہو گئی اسی طرح 19.16روپے کے اضافے سے لکی سیمنٹ کے حصص کی قیمت بڑھ کر693.74روپے ہو گئی جبکہ باٹا پاک کے حصص کی قیمت میں44.65روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت گھٹ کر2000.00روپے پر آ گئی اسی طرح سیفائر ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت گھٹ کر852.01روپے ہو گئی ۔