لاہور (صباح نیوز)مسلم لیگ(ن)کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے (ن)لیگ میں شامل ہونے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگایا،شہزاد اکبر ملک سے فرار ہونے کیلئے موقع کی تلاش میں ہیں۔
لاہور کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ شہباز شریف کے خلاف کیسز میں گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئیں اور ان کیسز میں انکوائریاں بھی ہوئیں مگر عدم شواہد کی بنیاد پر یہ کیسز عدالتوں میں آگے نہیں بڑھ رہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت ذاتی انتقام لینے پر عوام کے پیسے خرچ کر رہی ہے، شہزاد اکبر ملک سے فرار ہونے کیلئے موقع کی تلاش میں ہیں۔