جنوری سے صحت کارڈ فلاحی منصوبے کا آغاز ہوگا، عثمان بزدار

لاہور(صباح نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ آئندہ ماہ جنوری سے نیا پاکستان صحت کارڈ فلاحی منصوبے کا آغاز ہوگا، 31 مارچ تک پنجاب کے ہر خاندان کے پاس صحت کارڈ ہوگا ۔

ایک بیان میں عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ماضی میں صحت کے شعبے کو یکسر نظر انداز کیا گیا ، سابق دور حکومت میں صحت کا بجٹ 169 ارب روپے تھا ، جسے بڑھا کر 399 ارب روپے کردیا گیا ۔ان کا کہنا ہے کہ ڈیرہ غازی خان اور ساہیوال ڈویژن میں صحت کارڈ پہلے ہی تقسیم کئے جا چکے ہیں ، اگلے ماہ صحت کارڈ کا اجرا ہوگا، پہلے مرحلے میں لاہور ڈویژن سے کیا جائے گا جس کے بعد پنجاب کے دیگر 6ڈویژنز میں نیا پاکستان صحت کارڈ کا اجرا کیا جائے گا ۔

انہوں نے کہاکہ ہرخاندان کو 10 لاکھ روپے سالانہ مفت علاج کی سہولت میسرہوگی ، پنجاب کے 3 کروڑ خاندان اور ساڑھے 11 کروڑ عوام اس کارڈ سے مستفید ہوں گے ۔