اسلام آباد(صباح نیوز) عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزیدایک مریض دم توڑ گیا،گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 168نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ ) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادشمار کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران اس موذی وبا نے ایک مریض چل بسا۔
ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں کافی عرصے سے 53 ویں نمبر پر موجود ہے، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 3اعشاریہ 2فیصد ریکارڈ کی گئی۔پاکستان میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 168افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ زیرِ علاج مریضوں میں سے 23کی حالت تشویش ناک ہے۔
پاکستان بھر میں اب تک 30ہزار 647کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کل مریضوں کی تعداد 15لاکھ 78ہزار 767ہو چکی ہے۔گزشتہ 24گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 5ہزار 557ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کل کروڑ 15لاکھ 38ہزار 559کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔