پشاور(صباح نیوز) الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا نے صوبے میں ہونے والے ضمنی انتخابات کا اعلامیہ جاری کر دیا۔
اعلامیے کے مطابق خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کے 3 حلقوں میں ضمنی انتخابات 30 اپریل کو ہوں گے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ این اے31 پشاور، این اے چارسدہ 24، این اے 22 مردان کے لیے کاغذات نامزدگی وصول کیے جائیں گے۔