اسحاق ڈار اورچین کی نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے وائس چیئرمین میں ملاقات


بنجول(صباح نیوز)نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے وائس چیئرمین زینگ جیان بینگ کے درمیان ملاقات ہوئی، ملاقات میں اقتصادی تعاون کے ذریعے باہمی پیداواری تعلقات کو بڑھانے کی اہمیت پر زور دیاگیا۔

گیمبیا کے شہر بنجول میں 15ویں او آئی سی اسلامی سربراہی کانفرنس کے موقع پر محمد اسحاق ڈار کی چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے وائس چیئرمین زینگ جیان بینگ سے ملاقات ہوئی ، اسحاق ڈار نے چین کے بنیادی ترجیہات پر پاکستان کی مضبوط حمایت کا اعادہ کیا ،اقتصادی تعاون کے ذریعے باہمی پیداواری تعلقات کو بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا،وائس چیئرمین ژینگ جیان بینگ نے پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور ترقی کے لیے چین کی حمایت کا اعادہ کیا،دونوں فریقوں نے پاکستان اور چین کے درمیان آل ویدر سٹرٹیجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کی توثیق کی ،پاکستان کی پارلیمنٹ اور چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کے درمیان گہرے تعلقات پر تبادلہ خیال کیا،انہوں نے سی پیک کے تمام منصوبوں کو مکمل کرنے اور مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے اس تعاون کو مزید اپ گریڈ کرنے کے عزم کا اظہار کیا،سینیٹر ڈار اور وائس چیئرمین ژینگ نے او آئی سی کے ساتھ چین کے بڑھتے ہوئے تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا ،باہمی امن اور خوشحالی کے لیے بات چیت اور افہام و تفہیم کی اہمیت پر زور دیاہے ۔