وزیراعظم شہبازشریف کا لاہور میں لیسکو کے بجلی کے تارٹوٹنے کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم

اسلام آباد(صباح نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے لاہور میں لیسکو کے بجلی کے تارٹوٹنے کا نوٹس لیتے ہوئیواقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم معائنہ کمیشن کے چیئرمین بریگیڈئیر (ر)مظفر علی رانجھا واقعہ کی تحقیقات کریں گے ۔وزیراعظم نے بریگیڈئیر (ر) مظفرعلی رانجھا کو واقعہ کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے حکم دیا کہ تعین کیا جائے کہ واقعہ میں لیسکو کی غفلت تو نہیں۔۔