عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے، پاکستان


نیویارک (صباح نیوز)پاکستان نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے لوگوں اور 20 کروڑ بھارتی مسلمانوں کی ہندوتوا نظر یے سے پیدا ہونے والے نسل کشی کے خطرے کا نوٹس لے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے منیر اکرم نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر ایک ٹویٹ میں کہا کہ عالمی برادری کو دوبارہ نسل کشی کی اجازت نہ دینے کا عزم کرنا چاہیے۔