ضلع قلات میں دھماکہ، تین سکیورٹی اہلکار شہید۔چار زخمی ہوگئے

قلات(صباح نیوز) بلوچستان کے ضلع قلات میں سنیچر کو ہونے والے ایک بم دھماکے میں کم ازکم تین سیکورٹی شہیدجاں بحق اور چار زخمی ہوگئے ہیں۔قلات میں انتظامیہ کے ایک سینیئر اہلکار نے فون پر برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ یہ واقعہ قلات شہر کے قریب اسکلکو روڈ پر پیش آیا ہے۔اسکلکو روڈ پر دشت محمود کے مقام پر نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد نصب کیا ہوا تھا۔

اہلکار کے مطابق دھماکہ خیز مواد اس وقت پھٹا جب سکیورٹی فورسز کی ایک گاڑی وہاں سے گزر رہی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ دھماکے کی زد میں آنے کی وجہ سے گاڑی میں سوار تین اہلکار شیہد جبکہ چار زخمی ہوگئے۔ زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔اہلکار نے بتایا کہ دھماکہ دیسی ساختہ بم کے زریعے کیا گیا ہے۔ اس واقعے کی ذمہ داری تاحال کسی گروہ نے قبول نہیں کی ہے۔