میں پاکستان اوربھارت کے تعلقات پربات کرنے اسلام آباد نہیں جارہا، جے شنکر

نئی دہلی(صباح نیوز)بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر پاکستان بھارت دو طرفہ ملاقات کو مسترد کر دیا۔وزیر خارجہ جے شنکر نے کہا میں وہاں بھارت اور پاکستان کے تعلقات پر بات کرنے نہیں جا رہا ہوں ایس سی او میں شرکت کیلئے جارہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میرا اس مہینے کے وسط میں پاکستان جانا طے ہے، میں پاکستان اوربھارت کے تعلقات پربات کرنے نہیں جارہا، میں پاکستان  میں ایس سی او  کے ایونٹ پر جارہا ہوں۔جے شنکر نے کہا کہ میں شائستہ ومہذب شخص ہوں، شائستگی سے پیش آں گا۔ گزشتہ روزہی بھارتی وزارت خارجہ نے تصدیق کی تھی کہ نئی دہلی اسلام آباد میں ہونیوالے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کرے گا۔بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر سمٹ میں شرکت کرینگے۔ ایس سی او سمٹ 15 ،16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگی۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ایک پریس کانفرنس میں اس پیش رفت کی تصدیق کی۔