اسلام آباد(صباح نیوز) حکومت کو سینیٹ میں کورم کے معاملے پر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑگیا اجلاس کی مزید کاروائی نہ ہوسکی اور مسلم لیگ(ن) کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی اظہار خیال نہ کرسکے ۔ صدر نشین منظور کاکڑ نے فلور سینیٹر عرفان صدیقی کو دیا تو سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے کورم کی نشاندہی کردی جس پر سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ ان کو سننے کا حوصلہ بھی ہونا چاہیئے ۔ گنتی کروانے پر کورم پورا نہیں تھا جس پر کاروئی پیر کی شام تک ملتوی کردی گئی حکومت کو خفت اٹھاناپڑی اور سینیٹر عرفان صدیقی اظہار خیال نہ کرسکے
Load/Hide Comments