اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما بلال اظہر کیانی نے یوم دفاع پاکستان پر شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ، بلاول اظہر کیا نی نے کہا کہ یوم دفاع پاکستان پر شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے ارض پاک کی حفاظت کا فرض نبھاتے ہوئے بے مثال بہادری کی سنہری تاریخ لکھی ،افواج پاکستان اور اہل پاکستان کو سلام پیش کرتا ہوں جن کے اتحاد اور جذبے کی قوت نے کئی گنا بڑے دشمن کو شکست دی۔ اب بھی جنگ ستمبر کے جذبے اور اتحاد سے ہی ہر مشکل اور ہر دشمن کو شکست دی جاسکتی ہے، اہل پاکستان کی طرح جہلم کے لوگوں کے لیے بھی بہت خاص ہے جو شہیدوں اور غازیوں کی دھرتی ہے۔
Load/Hide Comments