شکارپور، ڈاکوؤں کے دو گروپوں میں فائرنگ،3مارے گئے


شکارپور(صباح نیوز)شکارپور کی تحصیل گڑھی یاسین میں ڈاکوؤں کے دو گروپوں میں فائرنگ سے 3 بدنام زمانہ ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شکارپور گڑھی یاسین کے قریب ڈاکوؤں کے دو گروپوں میں فائرنگ کی وجہ سے 3 ڈاکوؤں ہلاک ہوگئے،فائرنگ سے مارے جانے والے ڈاکوؤں کی شناخت نثار جکرانی، ریاض جعفری ، جتوئی کے نام سے ہوئی ۔شکارپور فائرنگ کا واقعہ گولو دڑو تھانے کی حدود جنت کنال کے قریب پیش آیا جہاں ڈاکوؤں کے دو گروپ میں فائرنگ ہوئی ہے،فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں بدنام زمانہ ڈاکوؤں کے مارے جانے کی اطلاع پولیس کی جانب سے موصول ہوئی۔، لاشوں کومقامی ہسپتال منتقل کردیاگیا۔