وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر کی اوسلو میں ناروے کے نائب وزیر خارجہ سے ملاقات

اوسلو(صباح نیوز)وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے منگل کو اوسلو میں ناروے کے نائب وزیر خارجہ ایرلنگ ریمسٹاد سے ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق وزیر مملکت نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لئے ناروے کی امداد پر اظہار تشکر کیا۔

انہوں نے پاکستان میں مائیکرو ہائیڈرو پاور پلانٹس میں سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات میں گرین انرجی اور شپنگ اور بلیو اکانومی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے اور اعلی تعلیم اور تحقیق میں تعاون پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات کے دوران تشویش کے عالمی/علاقائی مسائل بشمول بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر تسلط جموں و کشمیر، افغانستان اور یوکرین کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔۔