سال2020،آزمائش کے اندھیروں اورخدمات کی روشنیوں کا سال

تحریر:محمدعبدالشکور
صدرالخدمت فاونڈیشن پاکستان

کووڈ 19 نے ہر شے تہہ و بالا کر کے رکھ دی۔ ٹرانسپورٹ، ہسپتال ،تعلیمی ادارے اور کاروباری مراکز سُنسان ہو گئے۔
اللہ نے مگر، پاکستان پر اپنا خاص کرم کیا۔ رفاہی تنظیمیں باہر نکلیں اور انہوں نے ، سنت نبوی ﷺ کو اختیار کرتے ہوئے، پریشانیوں کو مواقع میں بدلنے کا عزم کیااور خدمات کی انمٹ داستانیں رقم کر ڈالیں۔
الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان وہ واحد تنظیم ٹھہری، جس کے لاکھوں رضاکار کراچی سے گلگت اور گوادر سے چترال تک ہر ضرورت مند تک پہنچے اور انہیں احساس دلایا کہ مشکل کی اس گھڑی میں وہ اکیلے نہیں۔
• 2020میں الخدمت کے درجن بھر ہسپتال اپ گریڈ ہوئے، نئے طبی آلات اور ٹیکنالوجی متعارف کی گئی۔
• 2020 میں لاکھوں بیواؤں، بیروزگاروں اور سفید پوش گھرانوں تک راشن پیک پہنچائے گئے۔
• 2020 میں مساجد، مندراور گوردواروں میں ڈِس اِنفیکشن سپرے کیا گیا۔
• 2020 میں بیروزگاروں اور بیواؤں میں بڑے پیمانے پر بلاسود کاروباری قرضے بانٹے گئے۔
• 2020 میں چار اسٹیٹ آف دی آرٹ کووڈ لیب تیار بھی ہوئیں اور انہوں نے شاندار کارکردگی بھی دکھائی۔
• 2020 میں الخدمت اور پیمانے ملکر ہیلپ لائنز سے مریضوں کو مفت خدمات فراہم کیں۔
• 2020 میں الخدمت نے پندرہ بڑے شہروں میں آکسیجن سلنڈرز اور آکسی میٹرز کی گھرگھر سپلائی کا نیٹ ورک قائم کیا۔
• 2020 کے سیلابوں میں کراچی سے چترال تک الخدمت رضاکاروں نے متاثرین کو بڑے پیمانے پر ریلیف پہنچایا۔
• 2020 میں بیرون ملک سے آنے والے درجنوں
کورونا شہداء کی میتوں کو ان کے گھروں تک پہنچانے کا فریضہ انجام دیا۔
• 2020 ہی میں الخدمت نے اپنے ہسپتالوں، دفاتر، آغوش ہومز اور قربانی پروگرام میں ٹیکنالوجی کے استعمال کو جدید اور موثر بنایا۔
• 2020 میں صدر پاکستان نے 168 این جی اوز میں سے الخدمت فاؤنڈیشن کو “بہترین کارکردگی” ایوارڈ سے نوازا۔
میں شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں:
• اپنے ان ہزاروں رضاکاروں کا جنہوں نے اپنی جانیں خطرے میں ڈال کر اپنے ہم وطنوں کو ہر طرح کی خدمات پہنچائیں۔
• اُن ڈاکٹرز کا (خاص طور پر پیما کے ذمہ داران کا)، جنہوں نے طبی خدمات میں خوش دلانہ اور رضاکارانہ کردار ادا کیا۔
• الخدمت ویمن ونگ اور ٹرسٹ کی اُن بہنوں کا جنہوں نے مشکل حالات میں کام کرتے ہوئے،صبح وشام ایک کردیے۔
• بیرون ملک کے اُن ہزاروں رضاکاروں اور مخیر حضرات کا جنہوں نے فنڈز کی فراہمی میں فراخدلانہ کردار ادا کیا اور کروڑوں انسانوں سے دعائیں لیں ، محبتیں سمیٹیں۔
آئیے دُعا کریں کہ اللہ تعالےٰ سال 2021 کو کورونا سے نجات کا سال بنا دے۔
میں آپ کو یہ یقین بھی دِلاناچاہتا ہوں کہ قوم کی ہر آزمائش میں الخدمت ہمیشہ کی طرح اپنے پورے نیٹ ورک کے ساتھ موجود رہے گی۔ ہم آنے والے سالوں میں آفتوں سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ، نوجوان مرد و زن کو اخلاق و کردار اور ہنر سکھانے کے نئے پروگرام بھی شروع کریں گے (انشااللہ)
اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔

https://www.facebook.com/105418537884842/videos/393617291943109