جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جس کے ہر سطح کے انتخابات اور استصوابات شفاف ہوتے ہیں۔ راشد نسیم


لاہور (صباح نیوز)نائب امیر جماعت اسلامی راشد نسیم نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے الیکشن کمیشن کے تنظیمی اجلاس کی صدارت کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جس کے ہر سطح کے انتخابات اور استصوابات شفاف ہوتے ہیں

اسی مقصد کے لیے جماعت اسلامی نے آزادانہ اور خودمختار الیکشن کمیشن تشکیل دیا ہے جو شوریٰ کے انتخاب کے ذریعے وجود میں آیا ہے۔ انتخابات اور استصوابات کو شفاف بنانے کے لیے یہ اجلاس منعقد کیا گیا اور شفافیت کے نتیجے میں لوگ جماعت اسلامی کی طرف رجوع کریں گے اور اس کے ذریعے معاشرہ میں آگے بڑھیں گے