نورجہاں کی20 ویں برسی کل منائی جائے گی


احمدیار:  معروف اداکارہ و گلوکارہ ملکہ ترنم نورجہاں کی20 ویں برسی اورپاکستان ٹیلی وژن کے ممتاز پروڈیوسر شاہزاد خلیل کی31 ویں برسی کل 23 دسمبربروزبدھ کو منائی جائے گی ۔

نورجہاں21ستمبر1926 کو قصور میں پیدا ہوئیں انکا اصل نام اللہ وسائی جبکہ نورجہاں ان کا فلمی نام تھا حکومت پاکستان نے انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی اور نشان امتیاز عطاء کیا ۔وہ23 دسمبر2000 کو74 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں تھیں۔

شاہزاد خیل کومتعد د ایوارڈ ز سے نواز اگیا تھا جن میں پی ٹی وی ایوارڈز، صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی شامل ہیں ان کی وفات کے بعد کراچی کی ایک سٹرک کو ان کے نام سے منسوب کیا گیا ہے وہ 23دسمبر1989 کو وفات پاگئے تھے۔