امریکی ریاست فلوریڈا میں فائرنگ کے واقعات، صحافی سمیت 3ہلاک، 2زخمی


واشنگٹن(صباح نیوز) امریکی ریاست فلوریڈا میں فائرنگ کے واقعات میں صحافی اور ایک بچی سمیت 3افراد جاں بحق جبکہ 2زخمی ہو گئے۔

مقامی حکام کے مطابق مقامی ٹی وی کے 2 صحافیوں کو ایک واقعہ کی کوریج کے دوران فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔

رپورٹس کے مطابق ملزم کی فائرنگ سے رپورٹر ہلاک جبکہ کیمرہ آپریٹر زخمی ہوگیا۔ پولیس نے فائرنگ میں ملوث مسلح شخص کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے کہا کہ مشتبہ شخص کی شناخت 19 سال کے کیتھ میلون کے نام سے ہوئی۔

پولیس نے کہا کہ کسی بھی فائرنگ کے واقعہ کے محرکات کا تعین ابھی نہیں کیا گیا۔