سیاسی دباؤ کے باعث آفتاب سلطان کا مستعفی ہونا قابل مذمت ہے حقائق سامنے لائے جائیں،جاوید قصوری


لاہور (صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا کہ سیاسی دباؤ کے باعث چیئر مین نیب آفتاب سلطان کا مستعفی ہونا قابل مذمت ہے۔ الزامات نے موجودہ حکمرانوں کے چہرے سے نقاب اتار دیا ہے۔اصل حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں۔ حکمرانوں کی انتقامی کارروائیاں ملک کے اندر انتشار اور افراتفری کو پروان چڑھائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ  موجودہ اتحادی حکومت بھی تحریک انصاف کی حکومت کا تسلسل ہی معلوم ہوتی ہے۔ یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے پی ٹی آئی کی طر ح پی ڈی ایم کی حکومت کی ترجیحات صرف مخالفین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانا ہے۔ملک کو قوم کے مسائل حل کرنے کی بجائے اضطراب کی کیفیت پیدا کی جا رہی ہے۔قوم کو تقسیم کرنا ملک کی سلامتی کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ حکمران ہوش کے ناخن لیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں پہلے ہی مہنگائی کا طوفان برپا ہے۔ اس قسم کے غیر دانشمندانہ فیصلوں سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔ جس ملک کی معاشی پالیسیاں غیر ملکی ادارے بنائیں اس کی خود مختاری اور سلامتی دا پر لگ جاتی ہے۔ حکمرانوں نے ملکی ادارے گروی رکھ کر آئی ایم ایف سے ادھارمانگنے کی شرمناک پالیسیاں اختیار کر رکھی ہیں۔

محمد جاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کے پاس بھی عوام کو ریلیف فراہم کرنے کا کوئی متبادل ایجنڈا نہیں تھا تو حکومت میں کیوں آئی؟۔ ایک دوسرے کو موجودہ حالات پر مورد الزام ٹھہرانے کی بجائے حقیقی معنوں میں کام کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے معاہدے فوری طور پر پارلیمنٹ میں لائے جائیں تاکہ عوام کو بھی حقائق معلوم ہوں