بھارتی صنعت کاروں نے زمین کے حصول کے لیے جموں وکشمیر کا رخ کر لیا


 سری نگر… بھارتی صنعت کاروں نے زمین کے حصول کے لیے  جموں وکشمیر کا رخ کر لیا ہے۔ بھارتی جندال گروپ نے جنوبی کشمیر میں زمین حاصل کر کے  اسٹیل پروسیسنگ یونٹ کی بنیاد  رکھ دی ہے۔

اس سلسلے میں جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں گر وپ کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر سجن جندال نے انڈسٹریل اسٹیٹ لاسی پورہ میں زمین حاصل کی ہے۔ جندال کو72 کنال اراضی  دی گئی ہے۔

گروپ نے دعوی کیا ہے کہ  کشمیر میں 150 کروڑ روپے  کی سرمایہ کاری کی جائے گئی۔ پانچ اگست  2019 کو منسوخ کی گئی بھارتی آئین کی دفعہ 35 اے کی رو سے بھارت کی کسی دوسری ریاست کے کسی بھی شہری کو کشمیر میں جائیداد خریدنے اور یہاں کا مستقل شہری بننے کا حق حاصل نہیں تھا۔

دفعہ 35 اے کی رو سے اس متنازع خطے میں زمین کی خرید و فروخت کے علاوہ سرکاری نوکریوں اور وظائف، ریاستی اسمبلی کے لیے ووٹ ڈالنے اور دوسری مراعات کا قانونی حق صرف اس کے مستقل باشندوں کو ہی حاصل تھا۔مقبوضہ کشمیر میں اب بھارتی قوانین نافذ کیے گئے ہیں بھارتی شہریوں کو  زمین کی خرید و فروخت کے علاوہ سرکاری نوکریوں اور وظائف، ریاستی اسمبلی کے لیے ووٹ ڈالنے اور دوسری مراعات کا قانونی حق دیا گیا ہے ، کشمیریوں کو خطرہ ہے کہ اس عمل سے کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل ہو جائے گی