ملک کے چند بڑوں کی جائیدادیں نیلام کر دی جائیں تو ملک کا سار ا قرضہ اترجائے گا، راشد نسیم

لاہور(صباح نیوز)نائب امیر جماعت اسلامی راشد نسیم نے کہا ہے کہ ن لیگ ، پی ٹی آئی ، پی پی پی اور فوجی حکومتیں سالہاسال تخت اسلام آباد پر قابض رہیں مگر ملک اور عوام کے لیے کچھ نہیں کیا ۔ ملک میں حکمرانوں کی جائیدادوں اور دولت میں اضافہ ہوتا ہے ، غریب روٹی کے لیے ترستا ہے۔ ملک کے چند بڑوں کی جائیدادیں نیلام کر دی جائیں تو ملک کا سار ا قرضہ اترجائے گا ۔

ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے منصورہ میں مرکزی تربیت گاہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔راشد نسیم نے کہا کہ ملک میں اسلامی حکومت قائم ہوگئی تو حکمران کی ملکیت میں اضافہ نہیں کمی ہوسکتی ہے ۔ خلفائے راشدین رضی اللہ عنہم کی مثال ہمارے سامنے ہیں ۔ جماعت اسلامی چاہتی ہے کہ ملک میں خلافت کا نظام قائم ہو تاکہ دولت کی منصفانہ تقسیم اور قانون کی بالا دستی قائم ہوسکے ۔