امریکیوں کی ذہنی صحت20سال کی پست ترین سطح پر پہنچ گئی


واشنگٹن:امریکیوں کی ذہنی صحت 20برس کی پست ترین سطح پر پہنچ گئی۔سروے کے مطابق کورونا وائرس کے سبب لاک ڈائون نے امریکیوں کی ذہنی صحت کو بری طرح متاثر کیا ہے۔سروے میں شامل76 فیصد امریکیوں نے اپنی ذہنی صحت اکو درست کہا جو کہ جو گذشتہ سال85 فیصد سے کم ہے۔بچے سکول نہ جانے اور آن لائن تعلیم سے متاثر ہوئے جبکہ نوجوانوں کی ذہنی صحت پر تنہائی کے برے اثرات مرتب ہوئے ۔

مزید پڑھیں: سکھر: ذہنی مریض نے اپنے ہی خاندان کے 10افراد کو قتل کردیا

امریکہ میں بزرگ اور کم آمدنی والے لوگوں کی ذہنی صحت سب سے زیادہ متاثر ہوئی ۔ ماہرین نے بتایا کہ لاک ڈائون اور معاشی پریشانیاں ذہنی صحت متاثر کرنے کے اہم عوامل ہیں۔سروے میں شامل46 فیصد لوگوں نے بتایا انہیں معاشی مشکلات کا سامنا ہے اور یہ تعداد2008 ء کے معاشی بحران کے بعد سب زیادہ ہے۔