ایف آئی اے کی کارروائی،کمرشل حوالہ ہنڈی کرنے والا گروہ گرفتار


راولپنڈی(صباح نیوز)ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون کی ہدایت پر ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل اسلام آباد نے موہن پورہ راولپنڈی میں کارروائی میں  کرتے ہوئے وسیع پیمانے پر کمرشل حوالہ ہنڈی کرنے والا گروہ دھر لیا۔

ملزمان میں سے دو کا تعلق افغانستان جبکہ تین افراد لنڈی کوتل ضلع خیبر ایجنسی سے ہے۔ 5افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ملزمان کے قبضہ سے دو کروڑ سات لاکھ پچاس ہزار روپے کی حوالہ ہنڈی کی رقم بر آمد کر لی۔ رقم کے علاوہ بھاری تعداد میں حوالہ ہنڈی کا ریکارڈ ، لیپ ٹاپ موبائل فونز ، چیک بکس، ڈیپازٹ سلپیں بھی قبضہ میں کی گئیں۔

ملزمان چائنہ اور افغانستان حوالہ ہنڈی کیلئے رقم راولپنڈی ، لاہور، فتح پور ، چوک اعظم سکھر سے اکٹھی کرتے ہیں۔سولر ، ہوزری اور الیکٹرونکس کے کاروباری حضرات چائینہ میں اپنی ادائیگیاں اس گروہ کے ذریعے کراتے ہیں۔ملزمان کا راولپنڈی شہر میں 33 بینک اکاؤنٹس کا انکشاف ریکارڈ میں موجود تمام کاروباری حضرات کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ۔ تمام رقم چائنہ میں چائنیز RMB اور امریکی ڈالرز میں کی جاتی ہے۔