الخدمت کے تحت ترکیہ وشام میں زلزلہ متاثرین کیلئے ریلیف کے کام جاری

 کراچی(صباح نیوز)الخدمت کے تحت ترکیہ وشام میں زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی کام جاری ہیں۔ وہاں موجود الخدمت رضار کار زلزلہ سے تباہ ہونے والے عمارتوں کے نیچے دبے افراد کو نکالنے کی سرتوڑ کوششیں کر رہے ہیں۔ الخدمت کے رضاکاروں نے بچوں ،بزرگوں اور خواتین کو ملبے سے نکالا  ۔رضاکار وں کے پاس ملبے کے نیچے انسانی زندگی کا پتا چلانے والا آلہ موجود ہے جس کی مدد سے لوگوں کو تلاش کیا جا رہا ہے ،جبکہ ایسے آلات بھی موجود ہیں جن سے تباہ عمارتوں کا سریے کو کاٹا اورملبے کو ہٹایا جا سکتا ہے ۔الخدمت کے رضاکار شام اور ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کو پکا پکایا کھانا ،پینے کا پانی بھی فراہم کر رہے ہیں ۔

دریں چیف ایگز یکٹو نوید علی بیگ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ترکیہ اور شام میں زلزلہ زدگان کیلئے الخدمت کے تحت امدادی سرگرمیاںجاری ہیں زلزلے سے ہزاروں اموات کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ زلزلہ سے اہل ترکیہ اور شام کو بھاری جانی ومالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔کئی دن گز رجانے کے باوجود ملبے کے نیچے سے لوگوں کو نکالنے کا عمل جاری ہے۔یہ ترکیہ اور شام کے عوام کیلئے مشکل گھڑی ہے۔ اس مشکل گھڑی میں ہمارا دینی واخلاقی فرض ہے کہ ہم اپنے ترک بھائیوں کی مدد کیلئے آگے آئیں۔

نوید علی بیگ نے کہا کہ متاثرین زلزلہ کو بڑی تعداد میں خشک راشن ،خوراک ،ٹینٹ اوردواؤں کی فوری ضروت ہے ۔تمام اہل خیر حضرات سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ نقد رقوم کی صورت میں عطیات الخدمت کو دے کر آزمائش کی اس گھڑی سے ترک بھائیوں کو نکالنے میں مدد دیں ۔