انتظامیہ نے قاسم باغ کے بجلی کے کنکشن کاٹ دیے


ملتان : پی ڈی ایم کے 30 نومبرکو ملتان ہونے والے جلسے کیلئے تیاریاں جاری ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ نے جلسہ گاہ میں بجلی کے کنکشن کاٹ دیے ہیں اپوزیشن نے جلسے کے حوالے سے پلان بی اور سی بھی تیار کر لیاہے۔

قاسم باغ اسٹیڈیم میں موجود کارکنوں نے الزام لگایا ہے کہ جلسے کے لیے لایا گیا سامان پولیس نے قبضے میں لے لیاہے اور بجلی کے کنکشن کاٹے جانے کے بعد جلسے کی تیاریوں کیلئے جنریٹر پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں۔ اس سے قبل اپوزیشن جماعتوں کے کارکن تمام رکاوٹیں ہٹا کر جلسہ گاہ پہنچے اور قاسم باغ اسٹیڈیم کے گیٹ کے تالے توڑ دیئے۔

اپوزیشن جماعتوں نے گیلانی ہاؤس سے قلعہ کہنہ قاسم باغ تک ریلی نکالی، گھنٹہ گھر چوک پر پولیس سے آمنا سامنا ہو گیا تھا۔ پی ڈی ایم کا جلسہ روکنے کے لئے مقدمات کے اندراج کیساتھ گرفتاریوں بھی کیں اور جلسہ گاہ کے تمام راستوں کو کنٹینرز لگا کر سیل کیا تھا۔ ضلعی انتظامیہ نے کیٹرنگ، پینا فلیکس تیار کرنے پر متعلقہ دکانداروں کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں، جلسے کو روکنے کے لیئے جلسہ گاہ میں پانی بھی چھوڑا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پی ڈیم ایم کے جلسے سے آصفہ بھٹو زرداری، مریم نواز شریف، مولانا فضل الرحمان اور دیگر اکابرین نے خطاب کرنا ہے،جلسہ کی میزبان پیپلز پارٹی نے جلسے کے حوالے سے پلان بی اور سی بھی تیار کر لیاہے۔ وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کی تفصیلات جاری کر دیں۔ سخت حکومتی اقدامات کے باعث ہفتہ وار مہنگائی میں صفر اعشاریہ نو دو فیصد کی کمی ہوئی ہے۔