گندم اسکینڈل تحقیقات میں اہم انکشافات سامنے آگئے


کراچی: گندم اسکینڈل تحقیقات میں اہم انکشافات سامنے آگئے، گندم اسکینڈل میں ملوث اہم شخصیات نے رقم بیرون ملک منتقل کیں۔تفصیلات کے مطابق گندم اسکینڈل تحقیقات میں اہم انکشافات سامنے آگئے ، اہم شواہد کے بعد نیب نے الگ سے تحقیقات شروع کردیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقات ینٹی منی لانڈنگ ایکٹ 2010کے تحت کی جارہی ہیں، گندم اسکینڈل میں ملوث اہم شخصیات نے رقم بیرون ملک منتقل کیں۔

سیکرٹری فوڈ ڈپارٹمنٹ کونوٹس جاری کرکے ریکارڈ سمیت طلب کیاگیاتھا تاہم سیکرٹری فوڈنے کورونا وائرس کے باعث پیش ہونے سے معذرت کی۔

نیب کو شہیدبینظیرآبادمیں کروڑوں کی گندم غائب ہونے کے شواہد ملے، سکرنڈ فلورکا نیب حکام نے مجسٹریٹ کے ہمراہ معائنہ ،اسٹاک اور کوٹہ چیک کیا ، محکمہ فوڈنیایک فلور مل کوادائیگی کے طریقے میں بھی غیرقانونی رعایت دی۔

نیب نے باندھی اوردوڑ مل کی خراب ظاہرگندم سیمتعلق رپورٹ تیارکرلی ہے ، جس میں محکمہ فوڈکیافسران گندم خراب کرنے کی سہولت کاری کیمرتکب قراردیا ہے۔